ٹوکیو :جاپان میں 15 سالہ ہائی اسکول کے طالب علم کو ایک آن لائن اینیمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر سائبر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے مصنوعی ذہانت کی چیٹ سروس کی مدد سے ایک ایسا پروگرام تیار کیا جس کے ذریعے غیر مجاز (پرائیویٹ)اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کر کے 46,812 صارفین کے اکاﺅنٹس منسوخ کر دیے گئے۔
تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ 4 نومبر 2025 کو کیا گیا جس کے باعث پلیٹ فارم کی سروس 6 نومبر سے متاثر ہوئی اور مکمل بحالی دسمبر میں ممکن ہو سکی۔کمپنی نے بعد ازاں واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم نے پلیٹ فارم میں موجود ایک سیکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھایا اور کمپنی کی جانب سے رسائی بلاک کیے جانے کے باوجود تقریبا 30 مرتبہ اپنا انٹر نیٹ پتہ تبدیل کر کے حملے جاری رکھے۔ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے پروگرام خود تیار کیا تھا تاہم عمل سست ہونے پر مصنوعی ذہانت سے مدد لے کر اسے دوسری پروگرامنگ زبان میں مکمل کیا۔اس کا کہنا تھا کہ اسے کمپنی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ اس نے اس پلیٹ فارم کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں اکانٹس تک رسائی ممکن تھی۔
جاپان46ہزاراینیمی اکاﺅنٹس حذف کرنے پر 15 سالہ طالبعلم گرفتار
24