کولمبیا میں تباہ کن زلزلےکے نتیجے میں 111 افراد ہلاک، عمارتیں منہدم

51

کولمبیا:جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں تباہ کن زلزلےکے نتیجے میں 111 افراد ہلاک ہوگئے، حکومت نے نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے مغربی علاقے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچادی، زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک ایکواڈور میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
کولمبیا کے شہر کیلی کے میئر کے مطابق شہر میں زلزلے کے باعث کم از کم 20 عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔میئر کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے دارالحکومت بوگوٹا اور میڈیلین سے خصوصی ریسکیو ٹیمیں طلب کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں