یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ،پنجاب پولیس ہائی الرٹ، صوبہ بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے

47

لاہور :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ رہنے اور عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تعینات رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 217 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار جبکہ 994 مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 32 عزاداری جلوس نکالے گئے جبکہ 67 مجالس منعقد ہوئیں۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں کے شرکاءکی چیکنگ کے لئے 2029 میٹل ڈٹیکٹرز اور 297 واک تھرو گیٹس استعمال کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں