اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ملک کے مستقبل کے لئے ایک اجتماعی خطرے کے خلاف اعلان جنگ ہے،لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے، والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کر دار ادا کریں ،گرمی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔کا انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انسداد پولیو مہم ملک کے مستقبل کے لئے ایک اجتماعی خطرے کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گرمی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔
والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کر دار ادا کریں:بلاول بھٹو زر داری
4





