اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اسلام آباد راولپنڈی، دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت معلوم کی جا رہی ہے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصا کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
19





