وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سٹروک مینجمنٹ پروگرام ، انسانی خدمت اور احساس کی اعلیٰ مثال قائم

28

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے قائم کردہ سٹروک مینجمنٹ پروگرام نے عیدالفطرکے دنوں میں انسانی خدمت اور احساس کی مثال اعلیٰ قائم کر دی ہے۔ عید الفطر کے ایام میں فالج کا اٹیک ہونے پر چار قیمتی زندگیوں کوبچا لیا گیا۔ عیدالفطر کے دوران لاہور میں خاتون سمیت چار افرادپر فالج کا خوفناک اٹیک ہوا۔ چاروںمریضوں کاسروسز ہسپتال ایمرجنسی سٹروک مینجمنٹ سنٹرمیں بروقت پہنچتے ہی فوری علاج شروع کیا جس کی بدولت جانیں بچ بھی گئیں اور ہمیشہ کی معذوری سے بھی بچ گئے۔وزیراعلیٰ سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں عید کے دوران موجود نیوروفیزیشن ٹیم نے فالج زدہ مریضوں کا علاج کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے تحت فالج زدہ مریضوں کو”ٹی این کے“انجکشن لگائے گئے۔ ”ٹی این کے“انجکشن لگنے سے چاروں مریض چند گھنٹے کے اندر فالج کے خوفناک اثرات سے باہر نکل آئے۔
75 سالہ محمد اخترکو نماز عید کی ادائیگی کے دوران عید گاہ میں فالج کا اٹیک ہونے پر سروسز ہسپتال سٹروک مینجمنٹ سنٹرلایا گیا اور فوری علاج معالجہ کیا گیا۔ 70سالہ طلعت محمود کو عید کے دوران فالج کا اٹیک ہونے پربروقت سروسز ہسپتال سٹروک مینجمنٹ سنٹر پہنچایا گیا۔63 سالہ شریفہ بی بی بھی عید کے دوران ہی فالج کا شکار ہوئی ان کا بھی سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں فوری ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ 50 سالہ امانت علی پر بھی عید ہی کے دوران فالج کا اٹیک ہونے پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر میںبروقت پہنچنے سے مستقل معذوری سے بچا لیا گیا۔مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا اوربہت سی دعائیں دیں۔ فالج زدہ مریضوں نے بروقت اور فوری علاج پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ مریض طلعت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی ہوں، فالج کا مہنگا انجکشن افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں