لاہور: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی قومی سطح پر جاری کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اقدامات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت اقدامات کیے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنی تنخواہ، سرکاری پیٹرول سمیت تمام سرکاری مراعات ترک کرنے کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور الا¶نسز میں آئندہ دو ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ اسی طرح سرکاری وسائل کے م¶ثر استعمال کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی جبکہ صرف 30 فیصد گاڑیاں دفتری امور کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ مزید برآں پروٹوکول گاڑیوں کے اسکواڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔توانائی کے م¶ثر استعمال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے قبل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اگر کسی ناگزیر صورتحال میں اجلاس منعقد کرنا ضروری ہو تو انہیں ورچوئل یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تعداد کو بھی کم سے کم سطح تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامی اقدامات کے تحت پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے، تاہم اسمبلی اجلاس کے دنوں میں معمول کے مطابق کام جاری رہے گا۔دفتری اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ رمضان کے بعد صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔توانائی کے تحفظ کے لیے بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہو گی۔
کفایت شعاری مہم ، سپیکر ملک احمد خاں کا اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
43





