لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق،خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک،میٹ پراسیسنگ،بیوریجز،سٹرس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون پر اتفاق کےاگےاہے۔ازبکستان کی طرف سے لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر غور کےاگےا۔گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ ازبکستان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی۔ گورنرتاشقند نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے پاکستانی عوام بالخصوص اہل پنجاب کےلئے نیک تمناوں کا پیغام دیا۔ازبک پلا وکی تعریف پر گورنر تاشقند نے اظہار مسرت کےا اور پاکستانی باورچیو ں کی ٹریننگ کےلئے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش کی۔
قائد محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاشقند کے گورنر زویئر مرزاایوف کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف نے پرجوش خیر مقدم کرنے پر اظہار تشکرکےا۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں۔ثمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز و محور ہے۔ ازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاو پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہے۔ متحدہ ہندوستان کے پہلے مغل بادشاہ فرغانہ سے ہندوستان آئے، آج بھی ان کی متاثر کن حکمرانی کی داستان پڑھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، لاہور سے محبت ہے، جب وزیر اعظم تھا تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آجاتا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے ازبکستان کے لوگوں بالخصوص اہل ثمر قند کو سلام محبت پیش کیا۔گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں ٹورازم کے فروغ اور سائٹس کی بحالی کو سراہا ۔ گورنر تاشقند نے کہاکہ پنجاب میں ٹورازم،آرکیالوجی، میوزیم اور سیاحت کے فروغ کےلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ زوئیر مرزا ایوف گورنر تاشقند نے کہاکہ محمد نواز شریف صاحب سے ملاقات کو اپنا اعزاز سمجھتا ہوں۔پاکستان کے ساتھ سماجی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
نواز شریف ،وزیراعلیٰ مریم سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر کی 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات
35





