اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں اور بنّوں میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان جیسے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
جمعہ کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ”عزمِ استحکام“ کے تحت جاری کارروائیاں پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے ملک میں پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی قابلِ تعریف ہے۔
فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان جیسے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں، صدر زرداری
18





