یورپی یونین کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو

22

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعلقات بالخصوص جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پ±رعزم ہے ۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب مسٹر رائمونڈاس کاروبلس نے وزیراعظم ہاو¿س میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔وزیراعظم نے یورپی یونین کے سفیر جنہوں نے چند ماہ قبل ہی پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پ±رعزم ہے۔وزیراعظم نے گزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں