بلوچستان حکومت نے محکمہ خوراک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

23

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے محکمہ خوارک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں وزیرخوراک بلوچستان نور محمد دومڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے محکمہ خوراک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے نام سے ایک نیا محکمہ بنایا جا رہا ہے۔نورمحمد دومڑ نے کہاکہ بلوچستان کابینہ کے آئندہ اجلاس میں نئے محکمے کے قیام کی منظوری ہوگی
کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں 4ڈائریکٹوریٹ بنائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ نیا محکمہ اشیائے ضروریہ کے نظم ونسق اور قیمتوں کا تعین کرے گا، ذخیرہ اندوزی کےخلاف اقدامات اور خوراک کے معیارکویقینی بنایا جائے گا۔نورمحمد دومڑ نے کہا کہ کموڈیٹی منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں اسامیاں 1370سے کم ہوکر 974رہ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں