یو اے ای ، قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

22

اسلام آباد}مشرق وسطی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات اور قطر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا جبکہ سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57فیصد کمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 3ماہ ماہ میں متحدہ عرب امارات جانے والوں میں 1500فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، مارچ 2026 میں یو اے ای جانے والوں میں 320 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارچ میں 9533پاکستانی متحدہ عرب امارات گئے،گزشتہ سال تعداد 2271تھی، فروری میں 692فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا،14035 پاکستانی یو اے ای منتقل ہوئے، جنوری 2026میں بھی متحدہ عرب امارات جانے والوں میں 505فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قطر جانے والوں کی تعداد میں 110فیصد اضافہ ہوگیا،17687افراد منتقل ہوئے، صرف مارچ میں قطر جانے والوں کی تعداد میں معمولی کمی دیکھی گئی، کویت جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ،3ماہ میں 184پاکستانی گئے۔دیگر خلیجی ممالک کے برعکس سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57فیصد کمی آئی، رواں سال کے پہلے 3ماہ میں 57500سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، صرف مارچ کے دوران 23366پاکستانی سعودی عرب منتقل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں