اسلام آباد:جیوپولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کرکے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس طرح پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے، صورتحال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت توانائی کی بچت کےلیے کورونا دور کی طرز پر آن لائن کام کروانے پر غور کر رہی ہے۔کارپوریٹ سیکٹر، ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں میں ہفتے میں 2 دن آن لائن ورکنگ کی بھی تجویز ہے۔ تمام دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف موجود رکھنے اور ہفتے میں 2 دن آن لائن کام کروانے پر بھی غور جار ی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےمارچ میں تعلیمی اداروں کےلیے آن لائن سیشن شروع کروانے پر بھی غورشروع کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور
31





