ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ اوّلین ترجیح ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

14

اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور بارکھان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے بیان میں صدر زرداری نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاءکی۔ صدر زر داری نے کہاکہ سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف وطنِ عزیز کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔صدر زرداری نے کہاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ اوّلین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں