نواز شریف اور مریم نواز سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانےکا عزم

15

لاہور:مسلم لیگ (ن )کے صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی، فریقین نے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم کیا۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے تو بڑے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ایران کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاو¿ں کا حصہ رہے ہیں۔ ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانند ہیں، عالمِ اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں نواز شریف جیسے لیڈرکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں، نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں