توانائی بحران کے باعث کھاد کمپنیوں نے پیداوار بند کردی

42

اسلام آباد :توانائی بحران سے پاکستان میں زراعت کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کھاد کمپنیوں نے گیس کی کمی کے باعث پیداوار بند کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو قطرسے ایل این جی کی سپلائی میں جزوی تعطل آگیا، جنگ کے باعث قطرسے ایل این جی کی سپلائی میں 75 فیصد کمی ہوگئی۔ قطر سے600ایم ایم سی ایف کے 6جہاز کراچی نہ پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو طے شدہ 800کے بجائے صرف 200ایم ایم سی ایف گیس مل سکی، سوئی ناردرن گیس کو600ایم ایم سی ایف گیس کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن کے پاس 1200ایم ایم سی ایف گیس دستیاب،ڈیمانڈ 1800ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں