ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی ایک درجے ترقی

49

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی ایک درجے ترقی ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر آگئے۔پاکستانی اسٹار بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 383 رنز بنائے تھے، جبکہ فل سالٹ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر بیٹر Sahibzada Farhan نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اوپنر بیٹر نے سری لنکا کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔Sahibzada Farhan نے سری لنکا کے خلاف 59 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تھی۔ی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں Sahibzada Farhan نے شناکا کو چوکا مار کر ویرات کوہلی کا 319 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں