پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،3فوڈ یونٹس بند، ایک مقدمہ درج

29

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین یونٹس بند جبکہ ایک مقدمہ درج کر وا دیا ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر قوانین کا یکساں نفاذ،علی الصبح سے رات گئے تک فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں ۔ 24فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 3یونٹ بند، 1مقدمہ درج ،سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 21کو 3لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سیمپل فیل ہونے پر ماڈل ٹاﺅن میں معروف ملک شاپ بند، مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ شالیمار میں ممنوعہ اجزاءکے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ بھی بند کیا گیا، فیاض باغ روڈ پر اچار مربہ یونٹ بھی اصلاح تک بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ مختلف تیار پروکٹس زمین پر رکھی، گندے کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا
ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، اشیا کے قریب کچرا موجود؛ حشرات، کاکروچز کی بھرمار پائی گئی، واشنگ ایریا میں فنگس، دیواروں کا پینٹ فرش پر گر رہا تھا، ڈی گندے فریز، ناقص انتظامات، ممنوعہ رنگ اور رنگ کاٹ برآمد کیا گیا۔ سید موسی رضا نے کہا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا،پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کے جعلسازوں کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے، شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں