لاہور، کوئٹہ، پشاور:طوفانی بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سوات میں سیف اللہ جھیل میں کشتی ڈوب گئی جس سے 6 سیاح دم توڑ گئے،لاشیں نکال لی گئیں، ایک لاپتہ خاتون کی تلاش جاری ہے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔اٹک میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنےسے2 بچے جاں بحق اور4زخمی ہو گئے، دیربالا میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی 20 طالبات زخمی ہوگئیں۔
ژوب میں بارش کے دوران چھتیں گرنے سے خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، گنجیال قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے شہری دم توڑ گیا۔ایبٹ آباد میں برساتی نالے میں گاڑی بہنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، مردان میں طوفانی بارش سےسائن بورڈاوردیوارگرنے سے2بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، ٹھنڈی ہواو¿ں کا راج رہا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔اٹک، پنڈی بھٹیاں، منڈی بہاو¿الدین ،سرگودھا، بھیرہ، حافظ آباد، قصور،مریدکے میں بھی بادل خوب برسے، گجرات میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
39