اسلام آباد، دوحہ: ایران امریکہ مذاکرات کے ثالث پاکستان اور قطر نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے قطری اور پاکستانی ثالثوں سے الگ الگ بات چیت کی جس میں مثبت پیش رفت ہوئی اور فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق قطری اور پاکستانی ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں مکمل کیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر مثبت پیش رفت ہوئی، یہ پیش رفت لیک لوسرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ عرصے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کی تقریبات کے بعد جلد از جلد منعقد کی جائے گی۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس پر بتایا کہ اگلی ملاقات ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ’جلد از جلد‘ طے کی جائے گی۔خیال رہے کہ آخری رسومات ہفتے کو تہران میں شروع ہونے والی ہیں۔
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
33