کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواوں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواو¿ں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ایدھی اور ریسکیو 1122 حکام کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دیوار گرنے سے 11، قائد آباد مجید کالونی میں دیوار گرنے سے میاں بیوی، کورنگی میں درخت گرنے سے شہری، ملیر میں بجلی گرنے سے ایک شہری جبکہ بلدیہ میں مکان کی دیوار گرنے سے شہری جاں بحق ہوا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دیوار اور چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں مرنے والے افراد نشے کے عادی تھے اور بارش سے بچنے کیلیے عمارت میں جمع ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کا عمل جاری ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سامنے آئے گی۔طوفانی ہواوں کے باعث کئی علاقوں میں بل بورڈ اور درخت گرے جبکہ بلدیہ ٹاون میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
ترجمان چھیپا فاونڈیشن چوہدری شاہد کے مطابق کلفٹن نیلم کالونی کے قریب درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی۔اس کے علاوہ گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب دیوار گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 4 سال بتائی جاتی ہے۔
کراچی : ہلاکت خیز طوفان اور بارش سے 18 افراد جاں بحق
33





