اےران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کے لیے کبھی نہیں کہا، جب تک ضرورت پڑی ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اب تک نہ تو کسی قسم کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی سیز فائر یا بات چیت کے لیے آمادہ نہیں ہے اور اپنے دفاع کے لیے جتنی دیر بھی ضروری ہو تیار ہے اور ہم اس پر قائم رہیں گے جب تک صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھ لیتے کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہم صرف اپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں ا?تی، ہم امریکا سے کیوں بات کریں، جب ہم بات چیت کر رہے تھے تو امریکا نے ہم پرحملہ کردیا، امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے۔
ایران نے امریکا سے جنگ بندی کے لیے کبھی نہیں کہا: ایرانی وزیرخارجہ
35





