لبنان میں 634 جاں بحق اور 8 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے، اسرائیل کے مزید حملے

39

بیروت :لبنان کے وزیر صحت رکان ناصر الدین کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے تقریبا دس دنوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 634 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ناصر الدین نے کہا کہ مرنے والوں میں 91 بچے اور 47 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے 1500 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا۔سماجی امور کی وزیر حنین السید نے ناصر الدین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنگ کے نتیجے میں سرکاری طور پر رجسٹرڈ بے گھر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 16 ہزار ہو گئی ہے۔
ان بے گھر ہونے والے افراد میں سے ایک لاکھ 26 ہزار پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے بدھ کو بھی جنوبی لبنان اور مشرقی لبنان کے علاقے بقاع کے متعدد علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں بیت یاحون، کونین، قبریخا، طیر حرفا، مجدل زون، کفرا اور یاطر پر بمباری کی۔ اسی طرح دو اسرائیلی ڈرونز نے حناویہ اور حارص نام کے قصبوں میں دو موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں