اسلام آباد :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے جماعت اسلامی کے وفد کو افغانستان ، خلیج ، مشرق وسطیٰ اور ایران کے حوالے سے صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاءاللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے حالات پر بریفنگ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
31





