مفت چیٹ جی پی ٹی کا دور ختم، جلد اشتہار چلیں گے

26

سلیکان ویلی: اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کا پریمیم ورژن استعمال نہ کرنے والے صارفین کو جلد اشتہار دکھانا شروع کر دے گا۔
مصنوعی ذہانت بنانے والی اس کمپنی اوپن اے آئی نے بتایا کہ ابھی تک اشتہارات متعارف نہیں کرائے گئے لیکن آنے والے ہفتوں میں ان کا تجربہ شروع کیا جائے گا، یہ سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کی چیٹ جی پی ٹی کے 80 کروڑ سے زائد صارفین، جن میں سے زیادہ تر اسے مفت استعمال کرتے ہیں، سے کسی طرح آمدنی حاصل کرنے کی تازہ کوشش ہے۔

اوپن اے آئی کمپنی کی مالیت 500 ارب ڈالر ہے لیکن اس کا خرچہ اس کی آمدن سے کہیں زیادہ ہے اور یہ منافع کمانے کے طریقے تلاش کر رہی ہے، مشہور کہاوت ہے کہ اگر سروس مفت ہے تو پھر اصل میں آپ خود ہی پروڈکٹ ہیں۔

اوپن اے آئی میں اپلیکیشنز کی سی ای او فجی سیمو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے دیے جانے والے جوابات کو متاثر نہیں کریں گے، ڈیجیٹل اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کے نیچے اس وقت ظاہر ہوں گے جب آپ کی موجودہ گفتگو سے متعلق کسی سپانسرڈ مصنوعات یا سروس کا امکان موجود ہو۔‘

کمپنی کے مطابق اشتہارات واضح طور پر لیبل کیے گئے ہوں گے اور اصل جواب سے الگ دکھائے جائیں گے، اشتہارات کا حصول اس کے اصل مشن، یعنی انسانیت کو فائدہ پہنچانے والی اے آئی، کی حمایت میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں