کوہاٹ : ہنگو کی تحصیل ٹل کے دور افتادہ سرحدی علاقے چھپری وزیران اور دلن کے درمیان واقع پہاڑیوں میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کی موبائل وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعدشہیداور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہید ہونے والے ہیڈکانسٹیبل کی شناخت اسرارالحق کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق شانگلہ سوات سے بتایاجاتا ہے۔
شہیداہلکارپولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں زیر تربیت تھا۔دیگر زخمیوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمدخان‘ہیڈکانسٹیبل بخت آمین‘ کانسٹیبل منور خان‘ وسیم حسین‘ مجاہد شیرین اور شاہ ایران شامل ہیں۔پولیس اسٹیشن ٹل کے ایس ایچ او محمود عالم اور دیگر ذرائع کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ تاہم ہنگو سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کا گھیرا¶ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ہنگو، انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ،ایک اہلکار شہید ،6زخمی
4





