اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پاکستان کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آج ہم خواتین کی قوت، حوصلے، قیادت اور ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں جو وہ اپنے خاندان، معاشرہ اور ملک کے لیے انجام دے رہی ہیں۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمات، کاروبار، سائنس، فنون اور کھیل سمیت ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کی محنت اور عزم ملک کی ترقی کے لیے باعثِ فخر ہے، ان کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے تحریک کا باعث ہیں اور مضبوط و خوشحال پاکستان کے قیام کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں،وزیرِ اعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کے وڑن کا مرکزی حصہ ہے، حکومت خواتین کے لیے مواقع میں اضافہ، تعلیم اور معاشی سرگرمیوں میں مساوی رسائی اور ایسا سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں ہر خاتون اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ملک کے مستقبل کی تعمیر میں مو¿ثر کردار ادا کر سکے۔
ہماری مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
33





