ڈی آئی خان، گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

43

ڈی آئی خان :گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے جنگلات میں گولڈ مائننگ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کےساتھ ساتھ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں