تہران:اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈرمنتخب کرلیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ایران کے سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ‘مجلسِ خبرگان’ یعنی ‘اسمبلی آف ایکسپرٹس’ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔ تعزیتی اجتماع آج سے جمعے تک امام خمینی ہال تہران میں ہوں گے تاہم آیت اللہ خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کےدن کا تعین نہیں کیا گیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب
31





