سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: حکومت

13

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرزکی مانٹیرنگ کےلیے جدید نظام فعال ہے، سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مشاورت سےپلان تیارکیا گیا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ سحراورافطاری کےاوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائےگی، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ شہری 1199کے نمبر پر گیس سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اگرسحر اور افطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں