پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

14

کولمبو :ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200رنز کا ہدف دیا ، جواب میں نمیبیا کی ٹیم 87رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی جانب اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان آخری گیند تک کریز پر موجود رہے اور شاندار سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔بدھ کو کولمبو میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز ابتداءمیں تھوڑی پریشانی کا شکار دکھائی دیے اور پاکستان کی پہلی وکٹ 5.1 اوورز میں 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔بعد ازاں کپتان سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچایا۔اس کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ 12.1 اوورز میں 107 رنز پر گری، اس مرتبہ سلمان آغا 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد شاداب خان اور اوپنر صاحبزادہ فرحان آخر تک کریز پر موجود رہے، اس دوران صاحبزادہ فرحان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر 100 اور شاداب خان 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،ر پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آوٹ ہوگئی۔نمیبیا کی جانب سے اسٹینکیمپ 23 اور ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دےکر 4کھلاڑیوں کوآوٹ کیاسلمان مرزا اور محمد نوازشریف نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئیں۔دوسری جانب پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان دونوں کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں