اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماوں کی ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اورامت مسلمہ کےلئے امن و سکون کی دعا کی۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے فروغ کیلئے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سرپرستی میں قطر کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، خطے اور دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو،رمضان المبارک کی مبارکباد دی
14





