نوازشریف اور مریم نوازشریف سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات

13

لاہور : صدر مسلم لیگ (ن )اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے جاتی عمرہ میں خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے امور اور ادارہ جاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب عبد الکریم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰةو عشر راشد نصراللہ اور برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر احسن ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور، کمیشن کی کارکردگی اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنی کابینہ ٹیم میں شامل کیا اور وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے عہدے کو اعزازی طور پر وزیر کا درجہ دیا جس سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ایک مثبت پیغام جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا خصوصی سووینیئر بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں