اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراءکا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویڑن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق فوراً نظرثانی کی اپیل کرے، موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے پاور ڈویڑن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراءکا نوٹس لے لیا
19





