لاہور:حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21کے افسر راﺅ عبدالکریم کوانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔را ﺅعبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24ویں کامن سے ہے۔راﺅ عبدالکریم ان دنوں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ راﺅ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب راﺅ عبدالکریم نے 1996ءمیں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی،انہوں نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔ راﺅ عبدالکریم نے بطور ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ خدمات انجام دیں۔ راﺅ عبدالکریم بطور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) تعینات کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر عثما ن انور تبدیل ،راﺅا عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات
18





