لاہور: سال 2026کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ( پیر) کے روز سے ہوگا جو 8 فروری تک جاری رہے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے لازمی پلوائیں،پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔،پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لئے 1166 پر کال کریں یاواٹس ایپ نمبر پر 03467776546 پر رابطہ کریں۔
سال 2026کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 فروری 2026ءسے ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
22





