بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کردیا

22

لاہور:بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا- منکیرہ کے3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا-گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ دے دیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کیسانوالہ کی طالبات میں لنچ بکس تقسیم کئے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گورنمنٹ پرائمری اسکول کیسانوالہ کے کلاس روم میں پہنچ گئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دودوھ کے خالی ڈبے کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک 40سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بارش اور 100ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹمپریچر سے ری سائیکلنگ فرنیچر خراب نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سوال پرطالبہ نے معصومیت سے جواب دیا ع سے عین ہوتا ہے-
معصوم طالبہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے، ٹی وی پر روز دیکھتی ہوں آج آپ کوخود دیکھا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہادودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہوجائے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دانش سکول پہنچنے پر سفید پگڑی پہنے دو نوں بچوں کا ہاتھ پکڑکر افتتاح کے لئے ساتھ لے آئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کیلئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دوپہرکا کھانا کھایا اور کہاکہ طلبہ خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ محنت کرکے وہ حاصل کرسکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ماں کے طور پر اپنی بیٹیوں کے لئے پنجاب بھر میں جو ہوسکا ضرور کروں گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ایم سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں