کینڈی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا، اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 7 رنز بناکر کیچ آو¿ٹ ہوگئے دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان سلمان علی آغا بھی مخص 5 رنز بناکر چلتے بنے۔بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم 73 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 25 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔انگلینڈ نے سپر 8 کا آغاز سری لنکا کے خلاف مضبوط انداز میں کیا اور گروپ کی سربراہی سنبھال رکھی ہے، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ایک، ایک پوائنٹ کے ساتھ پیچھے ہیں، اس لیے آج کا میچ محض گروپ میچ نہیں بلکہ سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
3





