کوہاٹ /اسلام آباد:کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 7اہلکار اور ایک شہری شہید ، جبکہ صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور زیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کےلئے پرعزم ہیں ۔ منگل کو ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے ،حملے کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا شہداءمیں انسپکٹر انارگل خان، ایک گن مین، ریڈر اور ڈرائیور شامل ہیں۔ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔دوسری جانب ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔
واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں اور ایک زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہاٹ سے اضافی پولیس نفری بھی متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی۔ اپنے بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہداءکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔
کوہاٹ:دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ،5اہلکاروں سمیت7افراد شہید
7





