رےاض:سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر اگیا ہے اور کل 18 فروری بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا۔رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونےکا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم رمضان المبارک بدھ 18 فروری کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا
15





