لاہور:بیجنگ میں منعقد ہونے والی 13ویں چایانگ انٹرنیشنل ٹیلنٹ انٹرپرینیورشپ کانفرنس میں پاکستانی ٹیکنالوجی انٹرپرینیور نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بڑے بین الاقوامی جدت ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ ”اسمارٹ سوئل اے آئی “کے شریک بانی عبدالرحمن کو بیجنگ کے چایانگ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے2لاکھ آر ایم بی پر مشتمل سرکاری گرانٹ سے نوازا گیا۔ یہ مقابلہ بیجنگ کے نمایاں عالمی انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے جس کا مقصد ایسی اعلی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نشاندہی کرنا ہے جن کی مارکیٹ میں عملی افادیت ہو۔عبدالرحمن نے بتایا کہ اس مقابلے میں انتخاب کا عمل نہایت سخت اور کئی مراحل پر مشتمل تھا۔درخواستیں مئی 2025 میں عالمی سطح پر طلب کی گئیں جن کے بعد بین الاقوامی اسکریننگ، سیمی فائنلز اور ماہر جیوری کے سامنے حتمی پریزنٹیشنز ہوئیں۔ اس جامع جائزے کے بعد ہمارے منصوبے کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
بیجنگ ٹیکنالوجی سمٹ میں پاکستانی کمپنی نے ایوارڈ جیت لیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
16





