محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں‘عظمیٰ بخاری

19

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بسنت کے کامیاب اور محفوظ انعقاد پر لاہور، پاکستان بھر کے عوام، اوورسیز پاکستانیوں، غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ“شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان، شکریہ اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی مہمانوں کا”جنہوں نے بسنت کی خوشیوں کو ذمہ داری کے ساتھ منایا۔انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ خوش اسلوبی سے انجوائے کرنے پر لاہوری عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی خوشیاں واپس لا کر لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ بسنت کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے اور اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ بسنت اس بار کامیاب اور محفوظ ترین انداز میں منائی گئی، جس میں امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سمیت مختلف ممالک سے لوگوں نے لاہور آ کر شرکت کی۔
شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔وزیر اطلاعات نے بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی محنت اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔بسنت کے تیسرے اور آخری روز لاہور کی فضا¶ں میں امن اور خوشیوں کی شمعیں روشن کی گئیں، جو شہر کی زندہ دلی اور تہذیبی رنگوں کی خوبصورت علامت بن گئیں۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی یہ شمعیں آئندہ برس دوبارہ بسنت کی خوشیاں لے کر آئیں گی، جبکہ لاہوریوں نے ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کرکے اپنے تہوار اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ذمہ داری خود نبھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور اور پورے پنجاب کی خوشیوں کی حقیقی محافظ ہیں، جن کی قیادت میں عوام کو محفوظ اور یادگار ثقافتی سرگرمیوں کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، خوشحالی اور امن کا ساتھ دیا ہے، جبکہ ملک کو کمزور کرنے والے عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں