پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

17

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر گا۔کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی جائے گی۔
اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل نے یوم کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں