اپنے شوبز پروفیشن میں ’ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے:درفشاں سلیم

20

کراچی :اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے تمام فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زندگی میں کوئی بھی چیز یا عمل بالکل صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔جو چیز یا عمل میرے لئے بہتر ہو ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اور کے لیے ٹھیک نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل کو کرنے دیتی ہوں۔ اپنے شوبز پروفیشن میں ’ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں