لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بلوچستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے-بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستا ن بلوچستان ہے-ہر پاکستانی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی،ہر آنکھ نکال لی جائے گی-دہشت گرد جان لیں خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پوری قوم پر عزم ہے،دہشت گردی کو شکست دے کر دم لیں گے-
دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں -وزیرعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد جہنم کا ایندھن ہیں -فتنہ الہندوستان کے دہشت گردو ں کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے، نہ بلوچ قومیت سے، یہ محض غدار ہیں -پنجاب سمیت پورے پاکستان کے عوام بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ ہیں اور پورا ساتھ دیں گے-قرآن و سنت میں ملک و قوم کے ساتھ بغاوت کرنے والوں کو سخت ناپسند کیاگیا ہے-کیا بے گناہ عوام اور بے زرعورتوں، بچوں پر حملہ کرنے والا مسلمان ہوسکتا ہے؟ -حضرت محمد ﷺ نے جنگ کے دوران بھی عورتوں، بچوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے سے منع کیا تھا-کیا اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کی کھلم کھلا نفی کرنے والے مسلمان کہلا سکتے ہیں -فتنہ الہندوستان کے پرورداہ دہشت گرد جہنمی ہیں، دنیا اور آخرت میں بربادی یقینی ہوگی –
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت
12





