لاہور :حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی۔اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے دوسری ملاقات ہوئی جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا تاہم پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا ۔بعد ازاں طویل مشاورت کے بعد سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں شرکت کرے گی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔
دوسری جانب بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق جے شاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان
17





