تیسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

14

لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا،پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دیا،تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 96 رنز تک محدود رہی، پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 50، ،بابر اعظم نے 50 رنز بنائے،اور شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، محمد نواز کو پانچ وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اتواور کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5 رنز اسکور کیے۔
ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز جبکہ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 96 رنز بناسکی، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجرڈ ہونے کے سبب بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے 23 اور کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے،جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو ک±ونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ ک±وپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 18رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں