ایران کی جانب بیڑا روانہ کیا، لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، ٹرمپ

23

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا، لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، جبکہ کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں