نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے ہرا دیا

25

وشاکا پتنم :نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 50 رنز سے ہرا دیا۔ ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیون کونوے نے 44 رنز قیمتی اننگز میں شامل کیے۔
بھارت کے بولرز میں ارشدپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارتی ٹیم بیٹنگ میں دبا¶ کا شکار رہی اور 18.4 اوورز میں صرف 165 رنز بنا پائی جس کے نتیجے میں وہ آ¶ٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی بولنگ میں مچل سینٹنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں