سائنسدانوں نے چاند پر پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا

27

واشنگٹن: سائنسدانوں نے چاند پر پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2032 تک چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل قائم کرے گی، جہاں قیام کے لیے سیاحوں کو قیمت تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق خاص طور پر ناسا اور نجی خلائی کمپنیوں کے تعاون سے جو زمین کے گرد مدار میں سپیس سٹیشنز قائم کرچکی ہیں اب وہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے لیے سرگرداں ہیں تاکہ چاند پر سیاحت کو ممکن بنایا جاسکے، سال 1969میں اپالو الیون کے ذریعے نیل آرم سٹرانگ اور بز آلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان قرارپائے تھے اور اب مستقبل میں وہاں ہوٹل کا قیام اسی انسانی جستجو کا تسلسل ہے۔

یہ منصوبہ گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن (گرُو) سپیس نامی کمپنی نے پیش کیا ہے جسے ایلون مسک کی سپیس ایکس اور مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اینویڈیا کی حمایت حاصل ہے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق خواہش مند خلائی سیاحوں سے ابتدائی بکنگ کے لیے ساڑھے سات لاکھ پاؤنڈ بطور ایڈوانس وصول کیے جا رہے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں ہوٹل میں صرف چار مہمانوں کو ٹھہرایا جائے گا، ہوٹل 2032 میں چاند کی سطح پر اتارا جائے گا، جہاں مہمان پانچ راتیں گزار سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں